نیشنل ہیرالڈ، نو جیون اور قومی آواز کی اس قسط میں
اردو غزل کے ایک درخشاں نام داغ دہلوی کی شاعری، زبان، تہذیبی شائستگی اور فکری وراثت پر گفتگو کی گئی ہے۔
اس نشست میں داغ دہلوی کے اس منفرد اسلوب کو سمجھنے کی کوشش کی گئی ہے جس میں عشق شدت نہیں بنتا بلکہ شائستگی اختیار کرتا ہے، اور زبان محض اظہار کا ذریعہ نہیں بلکہ تہذیب کی علامت بن جاتی ہے۔
مہمانِ خصوصی معین شاداب نے داغ دہلوی کے ادبی پس منظر، دہلی کے دبستانِ شاعری سے ان کے گہرے رشتے، غزل کی روایت میں ان کے مقام، اور مشاعروں میں ان کی مؤثر پیشکش پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
انہوں نے واضح کیا کہ داغ دہلوی نے کس طرح زبان کی صفائی، محاورے کی شائستگی اور فنی توازن کو اردو غزل کا معیار بنا دیا، اور آج کے قاری اور نئے لکھنے والوں کے لیے ان کا مطالعہ کیوں ناگزیر ہے۔
In this episode, we explore the literary legacy of Dagh Dehlvi, one of the most refined voices of classical Urdu ghazal, known for his linguistic elegance, cultural grace, and mastery of expression. Guest Moien Shadab discusses Dagh Dehlvi’s poetic style, his place in the Delhi school of poetry, his command over language, and his lasting relevance for contemporary readers and young poets.
#adabnama #DaghDehlvi #UrduGhazal #MoienShadab #ImranAMKhan